English
Jabir (may Allah be pleased with him) narrated that the Messenger of Allah (ﷺ) said: "The one who flees from the plague is like the one who flees from battle, and the one who remains patient during it will have the reward of a martyr"
العربية
Typed, pending editorial approval
٢٠٤٥ - وَعَنْ جَابِرٍ (رضي الله عنه) أَنَّ رَسُوْلَ اللهِ ﷺ قَالَ: «الفَّارُ مِنَ الطَّاعُوْنِ كَالفَّارٌ مِنَ الزَّحْفِ، وَالصَّابِرُ فِيْهِ لَهُ أَجْرُ شَهِيْدٍ». رَوَاهُ أَحْمَدُ.
اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 2379
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم ارشاد فرمائے ہیں کہ جو شخص (طاعون زدہ مقام میں تھا وہ یہ سمجھا کہ اگر میں یہاں رہوں گا تو
میں بھی طاعون میں مبتلا ہو کر ہلاک ہو جاؤں گا اور یہاں سے بھاگ گیا تو بچ جاؤں گا اس خیال سے
وہ) طاعون زدہ مقام سے بھاگ کر دوسرے مقام میں چلا گیا تو وہ ایسا ہی کبیرہ گناہ کا مرتکب ہوا،
جیسے جہاد میں کفار کے مقابلے سے بھاگنے والا کبیرہ گناہ کا مرتکب ہوتا ہے اور جو شخص (یہ سمجھے کہ اللہ
تعالیٰ کے ارادے کے بغیر کوئی نہیں مرتا اگر میں اس طاعون زدہ مقام میں رہا اور اللہ تعالیٰ کا ارادہ نہ
ہو تو میں نہیں مر سکتا اس خیال سے) صبر کیا ہوا طاعون زدہ مقام میں رہے (وہ مرے یا نہ مرے ہر
حال میں) اس کو (اس صحیح اعتقاد کی وجہ سے) شہید کا ثواب ضرور ملے گا۔
اس کی روایت امام احمد نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Mishkat al-Masabih 1550 (unverified) 75% confidence
Mishkat (candidate) 1550
Confidence and text similarity are not editorial verification.