Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Funerals

Hadith 2103

(اس باب میں جنازہ کے ساتھ کیسے چلنا اور جنازہ پر نماز کس طرح ادا کرنا چاہئے،

In this book

Current reading

Funerals

(اس باب میں جنازہ کے ساتھ کیسے چلنا اور جنازہ پر نماز کس طرح ادا کرنا چاہئے،

Zujajat al-Masabih 2103Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2453
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، آپ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ جو مسلمان کسی مسلمان کے جنازہ کے ساتھ ساتھ چلا اور اس سے اس کی کوئی اور غرض نہیں ہے بلکہ صرف ثواب حاصل کرنا چاہتا ہے، پھر اس پر نمازِ جنازہ بھی پڑھا اور اس کے دفن کرنے میں بھی شریک رہا (لوگ اس کے اس عمل کو معمولی سمجھتے ہوں گے نہیں اس کا یہ عمل ایسا ہے کہ جس کا) ثواب اس کو دو قیراط ملا ہے اور ہر قیراط کے ثواب کی مقدار اُحد کے پہاڑ کے برابر ہوتی ہے اور اگر کوئی صرف نمازِ جنازہ پڑھ کر واپس ہو گیا اور دفن میں شریک نہ رہا (تو یہ بھی کچھ کم نہیں) صرف نمازِ جنازہ پڑھ کر واپس ہونے والے کو ایک قیراط ثواب ملتا ہے جو اُحد کے پہاڑ کے برابر ہوتا ہے۔ اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 47 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 945a (unverified) 94% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.