English
Kuraib, the freed slave of Ibn Abbas, reported that Abdullah ibn Abbas (may Allah be pleased with him) had a son who died in Qudaid or Usfan. He said, "O Kuraib, see how many people have gathered for him." Kuraib said, "I went out and found that many people had gathered. I informed him, and he said, 'Do you say they are forty?' I said, 'Yes.' He said, 'Take him out, for I heard the Messenger of Allah (ﷺ) say: "No Muslim dies and forty men who do not associate anything with Allah pray over him except that Allah accepts their intercession for him."'"
العربية
Typed, pending editorial approval
۲۱۱۹ - وَعَنْ كُرَيْبٍ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبَّاسٍ (رضي الله عنهما) أَنَّهُ مَاتَ لَهُ ابْنٌ بِقُدَيْدٍ أَوْ بِعُسْفَانَ، فَقَالَ: يَا كُرُيْبُ انْظُرْ مَا اجْتَمَعَ لَهُ مِنَ النَّاسِ؟ قَالَ: فَخَرَجْتُ فَإِذَا نَاسُ قَدْ اجْتَمَعُوْا لَهُ، فَأَخْبَرْتُهُ، فَقَالَ: تَقُوْلُ هُمْ أَرْبَعُوْنَ. قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: أَخْرِجُوهُ فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللهِ ﷺ يَقُولُ: «مَا مِنْ رَجُلٍ مُسْلِمٍ يَمُوْتُ فَيَقُوْمُ عَلَى جَنَازَتِهِ أَرْبَعُوْنَ رَجُلًا لَا يُشْرِكُوْنَ بِاللَّهِ شَيْئًا إِلَّا شَفَعَهُمُ اللَّهُ فِيْهِ». رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 2478
کریب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن
عباس رضی اللہ عنہما کے ایک صاحبزادہ کا انتقال مقام قدید یا مقام عسفان میں ہوا تو حضرت ابن
عباس مجھ سے فرمائے کریب! باہر جا کر دیکھو کہ (نمازِ جنازہ کے لئے) کتنے لوگ جمع ہیں، کریب
کہتے ہیں کہ میں باہر جا کر دیکھا کہ بہت سے لوگ جمع تھے، میں نے لوگوں کے جمع ہونے کی اطلاع
حضرت ابن عباس کو دیدی، حضرت ابن عباس مجھ سے دریافت فرمائے کہ کیا تمہارے خیال میں وہ
جو لوگ جمع ہیں چالیس ہوں گے، میں نے عرض کیا جی ہاں (چالیس ہوں گے) یہ سن کر حضرت ابن
عباس فرمائے اچھا جاؤ میت کو باہر لے آؤ، کیوں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ارشاد
فرماتے سنا ہے کہ جب کسی مسلمان کے جنازہ پر ایسے چالیس آدمی نماز پڑھیں، جو اللہ کے ساتھ کسی
کو شریک نہ ٹھہراتے ہوں تو جب وہ نمازِ جنازہ پڑھ کر دعاءِ مغفرت کریں تو ان کی دعاءِ مغفرت اللہ
تعالیٰ ضرور قبول فرما لیتے ہیں۔ (اسی لئے میں نے لوگوں کے جمع ہونے کو دریافت کیا، کیوں کہ ہر
چالیس مسلمانوں میں ایک اللہ کا ولی ہوا کرتا ہے۔ جیسا کہ مرقات میں مذکور ہے۔
(اس حدیث کی روایت مسلم نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih Muslim 948 (unverified) 99% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.