اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 2508
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم ارشاد فرمائے ہیں کہ جب کوئی بچہ (مرا ہوا پیدا ہو،) اس میں زندگی کے کوئی آثار ظاہر نہ
ہوں اور اس نے کوئی آواز نہ کی ہو تو ایسے بچے کی نماز جنازہ نہ پڑھی جائے اور نہ وہ کسی کے مال کا
وارث ہوگا اور نہ اس کے مال کا کوئی وارث ہوگا۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 1032 (unverified) 96% confidence
- Candidate: Sunan Ibn Majah 1507 (unverified) 85% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
اس کی روایت ترمذی اور نسائی نے کی ہے اور ابن ماجہ نے بھی اسی کے قریب قریب روایت کی ہے اور ابن حبان اور حاکم نے اس حدیث کو صحیح قرار دیا ہے، اور حاکم نے کہا ہے کہ یہ حدیث بخاری اور مسلم کے شرط کے موافق صحیح ہے اور حاکم نے بھی اسی طرح روایت کی ہے، اور شیخ ابن الہمام نے کہا ہے کہ اس حدیث کی سند صحیح ہے۔