English
Ja'far ibn Muhammad reported from his father in a Mursal narration: "The Prophet (ﷺ) placed three handfuls of soil on the deceased with both hands together. He also sprinkled water on the grave of his son Ibrahim and placed pebbles over it." [Narrated in Sharh As-Sunnah]
Ash-Shafi'i narrated from his statement: "He sprinkled."
العربية
Typed, pending editorial approval
٢١٦٩ - وَعَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِيْهِ مُرْسَلًا أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ حَتَّى عَلَى الْمَيِّتِ ثَلَاثَ حَثَيَاتٍ بِيَدَيْهِ جَمِيعًا، وَإِنَّهُ رَشَّ عَلَى قَبْرِ ابْنِهِ إِبْرَاهِيمَ وَوَضَعَ عَلَيْهِ حَصْبَاءَ رَوَاهُ فِي شَرْحِ السُّنَّةِ، وَرَوَى الشَّافِعِيُّ مِنْ قَوْلِهِ: رَشَّ».
اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 2543
امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ اپنے والد امام محمد باقر رضی اللہ عنہ سے
مرسلاً روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (سرہانے کی طرف سے) اپنے دونوں
دست مبارک کو ملا کر دونوں ہاتھوں سے تین پسّو مٹی (اگر بغلی قبر ہو تو اینٹوں سے بند کرنے کے بعد اور
اگر قبر صندوقی ہو تو کڑیاں رکھنے کے بعد) قبر میں ڈالے ہیں۔ (امام احمد کی روایت سے ثابت ہے
کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پہلی دفعہ پسّو سے مٹی ڈالتے وقت ”مِنْهَا خَلَقْنَاكُمْ“ (مٹی سے ہم تم
کو پیدا کئے) پڑھتے اور دوسری دفعہ پسّو سے مٹی ڈالتے وقت فرمائے ”وَفِيهَا نُعِيدُكُمْ“ (اور مرنے
کے بعد دوبارہ تم کو ہم مٹی ہی میں لے جائیں گے) اور تیسری دفعہ پسّو سے مٹی ڈالتے وقت
فرمائے ”وَمِنْهَا نُخْرِجُكُمْ تَارَةً اُخْرٰى“ (پھر قیامت میں ہم تم کو مٹی ہی سے اٹھائیں گے)
اور راوی کہتے ہیں کہ (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صاحبزادہ حضرت ابراہیم کا جب انتقال
ہوا تو) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت ابراہیم (کے دفن کے بعد ان) کی قبر پر (اپنے دست
مبارک سے) پانی چھڑکے اور قبر پر اپنے دست مبارک سے کنکریاں جما دیں (تاکہ جیسا کہ
مرقات میں لکھا ہے۔ 12 نشانی رہے۔)
اس کی روایت شرح السنہ میں کی ہے اور امام شافعی نے بھی اسی کے قریب قریب روایت کی ہے۔