Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Funerals

Hadith 2185

(اس باب میں یہ بیان ہے کہ میت پر کس طرح رونا جائز ہے اور کس طرح کا

In this book

Current reading

Funerals

(اس باب میں یہ بیان ہے کہ میت پر کس طرح رونا جائز ہے اور کس طرح کا

Zujajat al-Masabih 2185Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2559
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرمائے ہیں کہ (آسمان میں) دو دروازے ہیں کہ ایک دروازے سے نیک اعمال اوپر چڑھتے ہیں اور دوسرے دروازے سے روزی اترتی ہے جب کوئی مسلمان مر جاتا ہے تو جس دروازے سے اس کے نیک اعمال چڑھتے تھے اور دوسرے جس دروازہ سے مسلمان کی روزی اترتی تھی، یہ دونوں دروازے اس مرنے والے مسلمان پر روتے ہیں (اس وجہ سے کہ ان دونوں دروازوں کو اس مسلمان کی وجہ سے جو خیر و برکات پہنچتے تھے اس کی موت کی وجہ سے بند ہو گئے، بخلاف کافر کے کہ ان دونوں دروازوں کو کافر سے اس کے شرک کی وجہ سے تکلیف پہنچتی تھی، اس لئے یہ دونوں دروازے اس کی موت پر نہیں روتے) جیسا کہ اس آیت میں اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: ”فَمَا بَكَتْ عَلَيْهِمُ السَّمَاءُ وَالْأَرْضُ“۔ (سورۂ دخان، پ:25، ع:1، آیت نمبر:29) یعنی کفار کے مرنے پر زمین و آسمان نہیں روتے۔ اس حدیث کی روایت ترمذی نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 3255 (unverified) 94% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.