Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Funerals

Hadith 2202

(اس باب میں یہ بیان ہے کہ میت پر کس طرح رونا جائز ہے اور کس طرح کا

In this book

Current reading

Funerals

(اس باب میں یہ بیان ہے کہ میت پر کس طرح رونا جائز ہے اور کس طرح کا

Zujajat al-Masabih 2202Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2577
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، آپ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ میری امت میں سے کسی شخص کے دو نابالغ بچے اس کی زندگی میں انتقال کر گئے ہوں (اور وہ ثواب کی نیت سے اس پر صبر کیا) تو اللہ تعالیٰ (اس شخص کے صبر کی وجہ اور ان کی شفاعت کی وجہ سے) اس شخص کو جنت میں داخل کریں گے (یہ سن کر) حضرت عائشہ دریافت کیں: یا رسول اللہ اگر کسی شخص کا ایک نابالغ بچہ فوت ہوا ہو (تو اس کا کیا حکم ہے) حضور فرمائے: ہاں جس کا ایک ہی (نابالغ) بچہ فوت ہوا ہو (تو اس کا بھی یہی حکم ہے) عائشہ! اللہ تعالیٰ اس سے زیادہ تم کو توثیق دے، تمہارے سوال سے میری امت پر آسانیاں اور زیادہ ہو رہی ہیں حضرت عائشہ نے دوبارہ دریافت کیا: یا رسول اللہ اگر آپ کی امت کے کسی شخص کا ایک بچہ بھی فوت نہ ہوا ہو تو اس کا کیا حکم ہے) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرمائے: سنو عائشہ! بچوں کے مرنے سے ان کے والدین کو یہ جو ثواب مل رہا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ بچوں کے مرنے کا ماں باپ کو بے حد صدمہ ہوتا ہے، اس کے صلہ میں جنت ملتی ہے، میرا دنیا سے جانا (امت کے لئے) سب مصیبتوں سے بڑی مصیبت ہے (جیسا میرے دنیا سے جانے کا رنج اُمت کو ہوگا، اس کے مقابلہ میں اس کو کوئی اور رنج نہیں، میرے جانے کے رنج و مصیبت کے صلہ میں اللہ تعالیٰ اس کو جنت عطا فرمائے گا، جیسے بچے ماں باپ کے لئے ”فرط“ شفاعت کا ذریعہ ہوتے ہیں اور راحت کا سامان فراہم کرتے ہیں، اسی طرح میری امت میں جس کسی کا کوئی بچہ فوت نہ ہوا ہو تو ایسے لوگوں کے لئے میں فرط رہوں گا، ان کے لئے راحت کا سامان جمع کروں گا، اور ان کی شفاعت کروں گا۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 1062 (unverified) 88% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

اس کی روایت ترمذی نے کی ہے۔ (فرط کے معنی قافلہ کے انتظام کے لئے قافلہ سے پہلے منزل پر پہونچنے والے کے ہیں۔)