Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Funerals

Hadith 2204

Chapter on Weeping Over the Deceased

In this book

Current reading

Funerals

Chapter on Weeping Over the Deceased

Zujajat al-Masabih 2204Volume 1

English

Qurrah Al-Muzani (may Allah be pleased with him) narrated: "A man used to come to the Prophet (ﷺ) with his son. The Prophet (ﷺ) asked him, 'Do you love him?' He replied, 'O Messenger of Allah, may Allah love you as I love him.' Later, the Prophet (ﷺ) noticed his absence and asked, 'What happened to so-and-so's son?' They said, 'O Messenger of Allah, he died.' The Prophet (ﷺ) said, 'Would you not love to find him waiting for you at every gate of Paradise?' A man asked, 'Is this specific to him or for all of us?' He replied, 'For all of you.'"

العربية

Typed, pending editorial approval
٢٢٠٤ - وَعَنْ قُرَّةَ الْمُزَنِي (رضي الله عنه) أَنَّ رَجُلًا كَانَ يَأْتِي النَّبِيَّ ﷺ وَمَعَهُ ابْنُ لَهُ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ : «أَتُحِبُّهُ، فَقَالَ: يَا رَسُوْلَ اللهِ، أَحَبَّكَ اللَّهُ كَمَا أُحِبُّهُ فَفَقَدَهُ النَّبِيُّ ﷺ فَقَالَ: مَا فَعَلَ ابْنُ فُلَانٍ؟» قَالُوا: يَا رَسُوْلَ اللهِ، مَاتَ. فَقَالَ النَّبِيُّ ﷺ: «أَمَا تُحِبُّ أَنْ لَا تَأْتِيَ بَابًا مِنْ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ إِلَّا وَجَدْتَهُ يَنْتَظِرُكَ ؟ فَقَالَ رَجُلٌ : يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلَهُ خَاصَّةً أَمْ لِكُلَّنَا؟ قَالَ: «بَلْ لِكُلِّكُمْ». رَوَاهُ أَحْمَدُ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2579
قرۃ المزنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، (وہ فرماتے ہیں) کہ ایک صاحب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت اقدس میں ہمیشہ اپنے (ایک کم سن) بچے کو ساتھ لے کر حاضر ہوا کرتے تھے، ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان سے فرمائے: (بچے کو تم ہمیشہ ساتھ رکھتے ہو) کیا اس بچے سے تم کو بہت محبت ہے، تو وہ صاحب عرض کئے: یا رسول اللہ کیا کہوں (مجھے اس بچے سے بے حد محبت ہے، میری محبت اس بچے سے جیسی ہے اس کو سمجھانے کے لئے عرض کرتا ہوں) کہ مجھے اس بچے سے ایسی محبت ہے جیسے اللہ تعالیٰ کو آپ سے محبت ہے اور اللہ تعالیٰ اپنی محبت کو آپ سے اور زیادہ کرے (جب بچہ کا انتقال ہو گیا تو وہ صاحب حضور کی خدمت میں تنہا آنے لگے) ان کو تنہا آتے ہوئے دیکھ کر حضور دریافت فرمائے: ان کا بچہ کیا ہوا؟ صحابہ عرض کئے: وہ بچہ تو مر گیا یا رسول اللہ، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بچے کے والد کی طرف متوجہ ہو کر ارشاد فرمائے: (گو تم کو رنج بے حد ہوا ہے مگر اخروی خوش خبری سن لو) تمہارا بچہ (کرامت سے) جنت کے ہر دروازے پر نظر آئے گا اور تمہارا انتظار کرتا رہے گا، جس دروازے سے تم جاؤ گے وہ بچہ تمہارا استقبال کر کے تم کو جنت میں لے جائے گا (یہ سن کر) ایک صحابی عرض کئے: یا رسول اللہ یہ خوش خبری صرف انہی کے لئے مخصوص ہے یا سب مسلمانوں کے لئے ہے، حضور ارشاد فرمائے: یہ خوش خبری ہر (اس) مسلمان کے لئے ہے (جس کا بچہ اس کی زندگی میں مر گیا ہے۔) اس کی روایت امام احمد نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 1757 (unverified) 40% confidence

Mishkat (candidate) 1757

Confidence and text similarity are not editorial verification.