Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(اس کتاب میں زکات کا بیان ہے)

Hadith 2445

(چاند دیکھنے کا بیان)

In this book

Current reading

(اس کتاب میں زکات کا بیان ہے)

(چاند دیکھنے کا بیان)

Zujajat al-Masabih 2445Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2854
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ ہم (عرب) قوم اُمّی لوگ ہیں حساب و کتاب نہیں جانتے ہیں (یعنی مہینوں کے شمار کے بارے میں ہمارا عمل نجوم کے قاعدوں پر نہیں ہے بلکہ یاد رکھو کہ مہینہ 29 دن کا یا تیس دن کا ہوتا ہے، اس کو حضور نے اپنے دونوں ہاتھوں کی انگلیوں سے اشارہ کر کے فرمایا) مہینہ اتنا، اتنا اور اتنا ہوتا ہے (یعنی دوسری مرتبہ آپ نے دونوں ہاتھوں کی دس انگلیوں کو کھول کر شمار کر کے بتایا) اور تیسری بار (ایک ہاتھ کے) انگوٹھے کو بند کر کے شمار فرمایا (اس طرح پہلی دو مرتبہ بیس کی تعداد اور تیسری بار آخری میں نو کے عدد کو بتلا کر 29 شمار فرمایا، اس کے بعد آپ نے دونوں ہاتھوں کی دس دس انگلیوں کو کھول کر تین دفعہ اشارہ کر کے بتایا اور) فرمایا کہ مہینہ اتنا اتنا اور اتنا ہوتا ہے، پورے تیس دن کا ہوتا ہے، یعنی کبھی مہینہ 29 دن کا ہوتا ہے اور کبھی تیس دن کا ہوتا ہے۔ اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 1913 (unverified) 99% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.