Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(اس کتاب میں زکات کا بیان ہے)

Hadith 2496

Chapter on Making Up Missed Fasts

In this book

Current reading

(اس کتاب میں زکات کا بیان ہے)

Chapter on Making Up Missed Fasts

Zujajat al-Masabih 2496Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2940
معاذہ عدویہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے دریافت کیا: اے ام المؤمنین! کیا بات ہے کہ حائضہ عورت روزہ کی تو قضاء کرتی ہے لیکن نماز کی قضاء نہیں کرتی۔ ام المؤمنین حضرت عائشہؓ نے جواب دیا کہ (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں) ہم کو حیض آتا تو ہم کو روزہ کی قضاء کا حکم دیا جاتا اور نمازوں کی قضاء کا حکم نہیں دیا۔ (اس سے معلوم ہوا کہ شارع علیہ السلام نے جو فرمایا اس کی علت پوچھنے کی ضرورت نہیں، جو فرمایا اس کو کرنا چاہئے) اس حدیث کی روایت مسلم نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 335c (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.