اردو
نافع رحمہ اللہ علیہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں اور وہ حضور
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اگر کوئی شخص
مر جائے اور اس سے ماہ رمضان کے روزے فوت ہو گئے ہوں (کہ ان کی قضاء اس پر واجب تھی) تو
اس کی جانب سے (رمضان کے ہر روزہ کے بدلہ) ہر دن ایک مسکین کو (دو وقت کا) کھانا کھلایا
جائے (یا ہر روزہ کے بدلہ ایک مسکین کو ایک فطرہ دیا جائے) اس کی روایت ترمذی نے کی ہے۔
اور جو بیہقی میں مذکور ہے کہ اس حدیث کی روایت ابن ماجہ نے بھی مرفوعاً صحیح
سند کے ساتھ کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 718 (unverified) 97% confidence
- Candidate: Sunan Ibn Majah 1757 (unverified) 90% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.