اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 2950
عبداللہ بن شقیق رحمہ اللہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ میں نے ام المومنین
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے دریافت کیا کہ اے ام المومنین کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم (رمضان کے سوا) کسی اور مہینہ میں پورے مہینہ کے روزے رکھا کرتے تھے؟ تو (یہ سن کر) ام
المومنین نے فرمایا: میں نہیں جانتی کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رمضان کے سوا کسی اور مہینہ میں
پورے دنوں کے روزے رکھے ہوں لیکن کوئی مہینہ ایسا نہیں ہوتا تھا جس میں آپ بالکل روزے نہ
رکھتے ہوں (یعنی ہر مہینہ میں کچھ نہ کچھ روزے رکھا کرتے تھے) اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی
آخری عمر تک یہی حال رہا۔ اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih Muslim 1156d (unverified) 65% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.