اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 3120
ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم ارشاد فرمائے ہیں کہ یہ کتنی بری بات ہے کہ کوئی شخص یہ کہے کہ ”میں قرآن کی فلاں فلاں
آیت بھول گیا ہوں“۔ بلکہ اس کو یوں کہنا چاہئے کہ ”فلاں فلاں آیت بھلا دی گئی“ اسی لئے
قرآن کو یاد کرتے رہو کہ ہمیشہ اس کا دور اور تکرار ہونا چاہئے۔ اس لئے کہ وہ انسانوں کے سینوں
سے اس سے بھی جلد نکل جاتا ہے کہ جس قدر جلد جانور (رسی سے چھوٹ کر) نکل جاتا ہے۔
اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih al-Bukhari 5032 (unverified) 98% confidence
- Candidate: Sahih Muslim 790a (unverified) 94% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.