Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

the Virtues of the Qur’an

Hadith 2663

Chapter: The Etiquette of Reciting the Qur'an

In this book

Current reading

the Virtues of the Qur’an

Chapter: The Etiquette of Reciting the Qur'an

Zujajat al-Masabih 2663Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3146
حضرت عبیدہ ملیکی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے۔ جو صحابی رسول تھے۔ وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرمائے ہیں کہ اے قرآن والو! قرآن کو تکیہ مت بناؤ (یعنی قرآن پڑھ کر اسی کو تکیہ بنا کر مت سو جاؤ کیونکہ قرآن کو تکیہ بنانا، اس کی طرف پیر پھیلانا، اس پر کسی چیز کا رکھنا، اس کی طرف پیٹھ کرنا، یہ سب حرام ہیں۔ جیسا کہ ابن حجر نے فرمایا ہے)12 قرآن کو رات دن اس کے پورے حقوق اور آداب کے ساتھ پڑھا کرو (یعنی اس کے الفاظ کی صحیح ادائی، اس کے معانی میں غور و تدبر اور اس کے احکام پر عمل کرنے میں اخلاص پیدا کرو اور سستی اور غفلت نہ کرو) اور قرآن کی اشاعت کرو (یعنی جہر سے پڑھو، اس کو پڑھاؤ اور تفسیر بیان کرو۔ اس کی تعظیم کرو اور اس پر عمل کرو) اور قرآن کو (قواعد تجوید کا لحاظ کرکے خوش آوازی سے پڑھا کرو اور قرآن میں جو (کھلی نشانیاں ہیں، اور جو وعدے اور وعیدیں ہیں اور جو اسرار) ہیں ان میں غور و فکر کیا کرو۔ تاکہ تم کو فلاح اور کامیابی حاصل ہو اور دنیا میں اس کا بدلہ طلب کرنے میں عجلت نہ کرو اس لئے کہ آخرت میں قرآن کے حقوق ادا کرنے والوں کو بہت بڑا بدلہ ملنے والا ہے۔ اس حدیث کی روایت امام بیہقی نے شعب الایمان میں کی ہے۔

[Narrated by al-Bayhaqi in Shu'ab al-Iman]