اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 3252
ام المؤمنین حضرت جویریہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم ان کے پاس سے صبح کے وقت نماز فجر کے لئے نکلے اور وہ اس وقت اپنے مصلیٰ پر بیٹھی
ہوئی تھیں۔ اور جب حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چاشت کے وقت یعنی چڑھے دن واپس تشریف
لائے تو ام المؤمنین اس وقت بھی اپنے مصلیٰ پر بیٹھی ہوئی تھیں۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان
سے دریافت فرمایا کہ: کیا تم اس وقت سے جبکہ میں تم کو چھوڑ کر باہر گیا ہوں اب تک اسی حالت پر
(ذکر الہی میں) بیٹھی ہوئی ہو؟ تو انہوں نے عرض کیا کہ: ہاں یا رسول اللہ (یہ سن کر) حضور صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں تمہارے پاس سے جا کر (نماز فجر پڑھنے کے بعد) یہ چار کلمے تین
مرتبہ پڑھے ہیں اگر ان کے ثواب کا مقابلہ تمہارے اس پورے وقت کے ذکر سے کیا جائے (جس
میں تم اتنی دیر مشغول رہی ہو) تو ضرور ان چار کلمات کا ثواب (تمہارے سارے وقت کے ذکر کے
ثواب سے) بڑھ جائے گا وہ چار کلمے یہ ہیں: سُبْحَانَ اللّٰهِ وَبِحَمْدِهِ عَدَدَ خَلْقِهِ وَرِضَاءَ
میں اللہ تعالیٰ کی پاکی اور اس کی حمد و ثناء بیان کرتا ہوں اللہ تعالیٰ کی مخلوقات کی تعداد کے برابر
اور اس کی مرضی کے موافق اور اس کے عرش کے وزن کے برابر اور اس کے کلمات کی سیاہی کی مقدار
کے برابر۔ اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔12
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih Muslim 2726a (unverified) 99% confidence
- Candidate: Mishkat al-Masabih 2301 (unverified) 90% confidence
Mishkat (candidate) 2301
Confidence and text similarity are not editorial verification.