اردو
سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ (ایک دفعہ) ہم رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے آپ نے (ہم سے مخاطب ہو کر) فرمایا کہ: کیا تم میں کوئی
شخص ہر روز ایک ہزار نیکیاں نہیں کما سکتا؟ یہ سن کر حاضرین میں سے ایک صاحب نے عرض کیا کہ:
کس طرح ایک شخص ایک ہزار نیکیاں کما سکتا ہے؟ تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔ (کیوں
نہیں) کہ وہ سو مرتبہ سُبْحَانَ اللّٰه پڑھے تو اس کے (نامۂ اعمال) میں ایک ہزار نیکیاں لکھی جائیں
گی یا اس کے ایک ہزار گناہ مٹا دئے جائیں گے۔
اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔
اور حمیدی نے اپنی کتاب میں اس طرح روایت کیا ہے روزانہ سُبْحَانَ اللّٰه
پڑھنے سے ایک ہزار نیکیاں لکھی جائیں گی اور ایک ہزار گناہ مٹا دئے جائیں گے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih Muslim 2698 (unverified) 99% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.