اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 3255
عمرو بن شعیب رضی اللہ عنہ اپنے والد کے واسطہ سے اپنے دادا (حضرت عمرو
بن العاص رضی اللہ عنہ سے) روایت کرتے ہیں کہ ان کے دادا نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ: جو کوئی سو (100) بار صبح اور سو (100) بار شام سُبْحَانَ اللّٰه پڑھے تو
اس کو سو مرتبہ حج کرنے والے کے برابر ثواب ملے گا اور جو شخص صبح سو (100) مرتبہ اور شام
سو(100) مرتبہ اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ پڑھے تو اس کو اس شخص کے برابر ثواب ملے گا جو خدا کی راہ میں سو
مجاہدین کو (جہاد فی سبیل اللہ) کے لئے گھوڑے مہیا کرے اور جو شخص صبح اور شام سو سو مرتبہ لَا اِلٰهَ
اِلَّا اللّٰهُ پڑھے تو اس کو اتنا ثواب ملے گا جتنا ثواب حضرت اسماعیل علیہ السلام کی اولاد سے سو
(100) غلاموں کو (جن کو ظلماً قیدی بنا لیا گیا ہو) آزاد کرنے والے کو ثواب ملتا ہے اور جو شخص سو
مرتبہ صبح اور سو(100) مرتبہ شام اَللّٰهُ اَكْبَر پڑھے تو کوئی شخص قیامت کے روز اس سے بڑھ کر
ثواب کا حامل نہ ہوگا مگر وہ شخص جس نے یہ کلمے اتنی ہی بار پڑھے یا اس سے زائد پڑھے ہوں۔ اس
کی روایت ترمذی نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 3471 (unverified) 95% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.