ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ قیامت کے دن سب سے پہلے جن کو جنت میں داخل کیا جائے گا وہ
لوگ ہوں گے جنہوں نے (دنیا میں) غم اور خوشی دونوں حالتوں میں اللہ تعالیٰ کی تعریف بیان کی ہو
یعنی ہر موقع میں (الحمد لله کہتے رہے ہوں)۔
اس حدیث کی روایت بیہقی نے شعب الایمان میں کی ہے۔