Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

the Names of Allah the Exalted

Hadith 2778

Chapter: The Reward of Glorification (Tasbeeh), Praise (Tahmeed), Declaration of Oneness (Tahleel), and Magnification (Takbeer)

In this book

Current reading

the Names of Allah the Exalted

Chapter: The Reward of Glorification (Tasbeeh), Praise (Tahmeed), Declaration of Oneness (Tahleel), and Magnification (Takbeer)

Zujajat al-Masabih 2778Volume 2

English

Yaseerah (may Allah be pleased with her), one of the female emigrants, reported: The Messenger of Allah (ﷺ) said to us, "You must engage in Tasbeeh, Tahleel, and Taqdees (glorification, declaration of Oneness, and sanctification), and count with your fingers, for they will be questioned and will speak. Do not be heedless, lest you forget mercy."

العربية

Typed, pending editorial approval
۲۷۷۸ - وَعَنْ يُسَيْرَةَ (رضي الله عنها) وَكَانَتْ مِنَ الْمُهَاجِرَاتِ، قَالَتْ: قَالَ لَنَا رَسُولُ اللهِ ﷺ: عَلَيْكُنَّ بِالتَّسْبِيحِ وَالتَّهْلِيلِ وَالتَّقْدِيسِ وَاعْقِدْنَ1 بِالْأَنَامِلِ فَإِنَّهُنَّ مَسْئُولَاتُ مُسْتَنْطَقَاتُ وَلَا تَغْفُلْنَ فَتَنْسَيْنَ الرَّحْمَةَ». رَوَاهُ التَّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3271
یسیرہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے جو مہاجر صحابیات سے میں تھیں وہ فرماتی ہیں کہ: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عورتوں کی ایک جماعت کو مخاطب کر کے فرمایا کہ: تم تسبیح یعنی سُبْحَانَ اللّٰه پڑھنے کو تہلیل یعنی لَا اِلٰهَ اِلَّا اللّٰه پڑھنے کو۔ تقدیس یعنی سُبْحَانَ الْمَلِكِ الْقُدُّوْسِ پڑھنے کو اپنے اوپر لازم کر لو۔ اور انگلیوں کے پوروں پر ان کو شمار کیا کرو کیونکہ (اور اعضاء کی طرح) انگلیوں سے بھی قیامت میں سوال ہوگا اور ان سے گواہی لی جائے گی اور (یہ جواب دیں گی)۔ اس لئے تم (اذکار اور اوراد کے پڑھنے میں) غفلت نہ برتو۔ ورنہ رحمت خداوندی تم سے دور کر دی جائے گی۔ (اور تم محروم ہو جاؤ گی)۔ اس کی روایت ترمذی اور ابوداؤد نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 1501 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 3583 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 2316 (unverified) 90% confidence

Mishkat (candidate) 2316

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (3)

Note 1

Count with your fingers...

(1) His statement: "Count with your fingers..." – This indicates the permissibility of counting remembrances and serves as evidence for using prayer beads. Abu Hurairah (may Allah be pleased with him) had a thread with many knots for counting Tasbeeh. The claim that prayer beads are an innovation is incorrect, as their basis is found in the Sunnah. The Prophet (ﷺ) restricted counting to fingers to indicate the superior method. Mirqat al-Mafatih mentions this.

Note 1

قوله

(۱) قوله : واعقدن بالأنامل إلخ وفيه جواز عد الأذكار ومأخذ سبحة الأبرار، وقد كان لأبي هريرة خيط فيه عقد كثيرة يسبح بها. وزعم أنها بدعة غير صحيح؛ لوجود أصلها في السنة، ولقوله : أصحابي كالنجوم بأيهم اقتديتم اهتديتم، وإنما قيد العقد بالأنامل دلالة على الأفضل. كذا في «المرقاة».

Note 1

ف: مذکورہ بالا صدر کی دو حدیثوں میں ایک میں تسبیحات کو شمار کرنے کے لئے کنکریوں اور گٹھلیوں کا ذکر ہے اور دوسری حدیث میں انگلیوں کے پوروں پر تسبیحات کو شمار کرنے کا ارشاد ہے۔ اس بارے میں صاحب مرقات نے فرمایا ہے کہ: ان حدیثوں سے ثابت ہوتا ہے کہ تسبیح رکھنا جائز ہے خواہ تسبیح کے دانے کسی ڈوری میں منسلک ہوں یا علیحدہ علیحدہ ہوں اس وجہ سے جو لوگ تسبیح رکھنے کو بدعت قرار دے دیتے ہیں ان کی یہ بات مذکورہ حدیثوں کی روشنی میں قابل اعتبار نہیں چنانچہ علمائے کرام اور مشائخ عظام نے تسبیح کو شیطان کے لئے کوڑا قرار دیا ہے۔ اسی وجہ سے درمختار میں لکھا ہے کہ اگر ریاکاری کا شائبہ نہ ہو تو اس کے استعمال میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔ اور بحر الرائق میں بھی ایسا ہی مذکور ہے۔ اھ مرقات میں یہ بھی مذکور ہے کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے پاس ایک ڈوری تھی جس میں بہت ساری گرہیں پڑی ہوئی تھیں۔ جس سے تسبیحات کے شمار کا کام لیا کرتے تھے۔ اس سے تسبیح رکھنے کا جواز اور استحباب ثابت ہوتا ہے۔12