اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 3278
حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے کہ اس آیت کے مقابلہ میں میرے پاس
ساری دنیا اور اس کی لذتیں ہیچ ہیں (وہ آیت یہ ہے)۔ ”يٰعِبَادِىَ الَّذِيْنَ اَسْرَفُوْا عَلٰى اَنْفُسِهِمْ
لَا تَقْنَطُوْا مِنْ رَّحْمَةِ اللّٰهِ“ (اس آیت کا ترجمہ اس سے پہلے والی حدیث میں گزر چکا ہے۔12)
(تا آخر یہ آیت) سن کر ایک شخص نے عرض کیا (اور وضاحت چاہی): کیا مشرک بھی اس
میں شامل ہے؟ (یہ سن کر) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سکوت اختیار فرمایا اور (تھوڑی دیر
بعد) پھر ارشاد ہوا کہ ہاں مشرک بھی اس میں داخل ہے (بشرطیکہ وہ شرک سے توبہ کر لے) حضور نے
اس جملہ کو تین بار ارشاد فرمایا۔ اس کی روایت امام احمد نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Mishkat al-Masabih 2364 (unverified) 80% confidence
Mishkat (candidate) 2364
Confidence and text similarity are not editorial verification.