اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 310
عبداللہ ضنابجی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب بندۂ مومن وضو کرتا ہے اور کلی کرتا ہے تو اس کے منہ کے گناہ منہ سے نکل
جاتے ہیں اور جب ناک چھینکتا ہے تو اس کی ناک سے ناک کے گناہ نکل جاتے ہیں، اور جب اپنا چہرہ
دھوتا ہے تو اس کے چہرے سے چہرے کے گناہ نکل جاتے ہیں، یہاں تک کہ اس کی دونوں آنکھوں کی
پلکوں کے نیچے سے گناہ جھڑ جاتے اور جب اپنے ہاتھ دھوتا ہے تو اس کے دونوں ہاتھوں سے ہاتھوں
کے گناہ نکل جاتے ہیں، حتی کہ اس کے ہاتھوں کے ناخن کے نیچے سے گناہ جھڑ جاتے ہیں، اور جب
سر کا مسح کرتا ہے تو اس کے سر کے گناہ نکل جاتے ہیں حتی کہ اس کے دونوں کانوں کے گناہ جھڑ جاتے
ہیں اور جب اپنے دونوں پیروں کو دھوتا ہے تو اس کے پیروں سے دونوں پیروں کے گناہ نکل جاتے
ہیں حتی کہ اس کے پیروں کے ناخنوں کے نیچے سے گناہ جھڑنے لگتے ہیں، پھر اس کے مسجد کی طرف
چلنے اور نماز پڑھنے کا ثواب اس کے علاوہ رہا۔(امام مالک نے اس کی روایت بطور ارسال کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Mishkat al-Masabih 297 (unverified) 75% confidence
- Candidate: Muwatta Malik 61 (unverified) 50% confidence
Mishkat (candidate) 297
Confidence and text similarity are not editorial verification.