Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(اس کتاب میں اللہ تعالیٰ کے ناموں کی فضیلتوں کا بیان ہے)

Hadith 2827

Chapter: The Mercy of Allah

In this book

Current reading

(اس کتاب میں اللہ تعالیٰ کے ناموں کی فضیلتوں کا بیان ہے)

Chapter: The Mercy of Allah

Zujajat al-Masabih 2827Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3327
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ: ہم ایک غزوہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھے۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک جماعت پر سے گزرے تو ان سے دریافت فرمایا: کہ تم کون لوگ ہو؟ انہوں نے جواب دیا کہ ہم مسلمان ہیں! ان میں ایک عورت ہانڈی کے نیچے آگ جلا رہی تھی اور اس کا بچہ اس کے قریب تھا۔ جب آگ کا شعلہ بلند ہوتا تو وہ عورت اپنے بچہ کو (آگ کے پاس سے دور ہٹاتی پھر وہ عورت (اپنے بچہ کو لے کر) نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور دریافت کی کیا آپ ہی اللہ کے رسول ہیں؟ تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں! اس نے عرض کیا میرے ماں باپ آپ پر سے فدا ہوں! کیا اللہ تعالیٰ ارحم الراحمین نہیں؟ آپ نے فرمایا: کیوں نہیں (اللہ تعالیٰ ارحم الراحمین ہیں!) اس نے پھر عرض کیا: کیا اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر اس ماں سے زیادہ مہربان نہیں ہیں جو اپنے بچوں پر بہت مہربان ہوتی ہے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیوں نہیں (اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر زیادہ مہربان ہیں ماں کی بہ نسبت جو اپنے بچوں پر مہربان ہوتی ہے) تو اس نے پھر عرض کیا کہ: ماں تو اپنے بچہ کو آگ میں نہیں ڈالتی (یہ سن کر) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے سر مبارک کو جھکائے اور رونے لگے کچھ دیر بعد اپنے سر مبارک کو اوپر اٹھایا اور فرمایا (سنو!) اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر عذاب نہیں کرتے سوائے ان کے جو ایمان نہ لائیں اور اللہ تعالیٰ سے سرکشی اور بغاوت کرتے ہوں اور ”لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ“ کا انکار کرتے ہوں۔ اس کی روایت ابن ماجہ نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 4297 (unverified) 88% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.