اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 3342
عبداللہ بن غنام رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ: جو شخص صبح کے وقت (ان کلمات کو) پڑھ لے: ”اللّٰهُمَّ مَا
یا الٰہی! (دینی و دنیوی) جو نعمتیں مجھے یا تیری مخلوق میں کسی کو ملی ہیں وہ آپ ہی اکیلے کی طرف
سے ہیں، آپ کا کوئی شریک نہیں، پس آپ ہی کے لئے ہر قسم کی تعریف ہے اور آپ ہی کے لئے ہر
قسم کا شکر ہے۔
تو اس نے اپنے اس دن کا شکر ادا کر دیا اور اسی طرح جو کوئی شام کے وقت یہ دعاء پڑھے تو
اس نے اپنی اس رات کا شکر ادا کر دیا۔ اس کی روایت ابوداؤد نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Abi Dawud 5073 (unverified) 98% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
واضح ہو کہ شام کے وقت جب یہ دعاء پڑھی جائے تو ”مَا أَصْبَحَ“ کی بجائے ”مَا أَمْسَى “ پڑھیں۔ حاشیہ مشکاۃ میں لمعات کے حوالہ سے لکھا ہے کہ حضرت داود علیہ السلام نے عرض کیا رب العزت! آپ کی نعمتیں مجھ پر بے شمار ہیں میں کس طرح ان کا شکر ادا کروں، ارشاد ہوا کہ جب تم نے یہ جان لیا کہ ساری نعمتیں میری ہی طرف سے ہیں تو تم نے میرا شکر ادا کر دیا۔12