Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(اس کتاب میں اللہ تعالیٰ کے ناموں کی فضیلتوں کا بیان ہے)

Hadith 2852

(یہ باب ان دعاؤں کے بیان میں ہے جو صبح شام اور سوتے وقت پڑھی جائیں)

In this book

Current reading

(اس کتاب میں اللہ تعالیٰ کے ناموں کی فضیلتوں کا بیان ہے)

(یہ باب ان دعاؤں کے بیان میں ہے جو صبح شام اور سوتے وقت پڑھی جائیں)

Zujajat al-Masabih 2852Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3356
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کیا: یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! مجھے ایک ایسی دعا کا حکم دیجئے جس کو میں صبح اور شام (بطور وظیفہ) پڑھا کروں (یہ سن کر) آپ نے ارشاد فرمایا تم یہ وظیفہ پڑھا کرو: ’’اللّٰهُمَّ عَالِمَ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ، فَاطِرَ السَّمٰوَاتِ وَالْأَرْضِ رَبَّ اے اللہ! (مخلوق سے جو چیزیں) پوشیدہ (ہیں) اور جو (ان پر) ظاہر ہیں ان سب کا جاننے والا، بغیر کسی نمونے کے) آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے والا! اے ہر چیز کے رب اور مالک میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ کے سوا کوئی معبود نہیں میں اپنے نفس کے شرارتوں سے شیطان کے وسوسوں سے اور اس کے شرک کروانے سے آپ کی پناہ میں آتا ہوں۔ تم اس دعا کو صبح اور شام اور سوتے وقت (بستر پر) پڑھا کرو۔ اس کی روایت ترمذی، ابوداؤد اور دارمی نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 3392 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 5067 (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.