اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 3360
امیر المؤمنین حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم (رات میں بستر پر) سوتے وقت یہ دعا پڑھا کرتے تھے:۔
یا الٰہی! میں آپ کی ذاتِ کریم اور آپ کے کامل کلمات یعنی آپ کے اسماء اور صفات کی پناہ
میں آتا ہوں ہر اس چیز کی برائی سے جس کی پیشانی آپ کے قبضہ (اور قدرت) میں ہے۔ یا الٰہی!
قرض کو اور گناہ کو آپ ہی دور فرماتے ہیں۔ یا اللہ! آپ کے لشکر کو شکست نہیں ہوتی اور آپ کا وعدہ
خلاف نہیں ہوتا اور دولت مندوں کو اس کی دولت (آپ کے عذاب سے) نہیں بچا سکتی (صرف
آپ کا فضل اور رحمت بچا سکتی ہے اس لئے) میں آپ کی تعریف کے ساتھ آپ کی پاکی بیان کرتا
ہوں۔ اس کی روایت ابوداؤد نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Abi Dawud 5052 (unverified) 97% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.