اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 3420
ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے آپ فرماتی ہیں
کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب کسی مجلس میں تشریف رکھتے یا نماز پڑھتے تو چند کلمات پڑھتے
(ام المومنین فرماتی ہیں کہ) میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے ان کلمات (کا فائدہ) دریافت کی تو آپ
نے فرمایا: اگر بھلائی کی بات (کے ختم) پر ان کلمات کو پڑھا گیا تو قیامت تک ان پر مہر ہو جائے گی
(یعنی وہ بھلائی ہمیشہ کے لئے محفوظ ہو گئی) اور اگر ان کلمات کو بری بات (کے ختم) پر پڑھا گیا تو یہ
کلمات اس (برائی) کا کفارہ ہو جائیں گے۔ (وہ کلمات یہ ہیں) سُبْحَانَكَ اللّٰهُمَّ وَبِحَمْدِكَ
(ترجمہ اوپر گزر چکا ہے دیکھ لیں) اس کی روایت نسائی نے کی ہے۔‘‘
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan al-Nasa'i 1344 (unverified) 96% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.