Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(وہ کتاب جس میں طہارت کے احکام ہیں)

Hadith 295

(یہ باب ان چیزوں کے بیان میں ہے جن سے وضوء کرنا واجب ہوتا ہے)

In this book

Current reading

(وہ کتاب جس میں طہارت کے احکام ہیں)

(یہ باب ان چیزوں کے بیان میں ہے جن سے وضوء کرنا واجب ہوتا ہے)

Zujajat al-Masabih 295Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 324Noor 325
ابو رافع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ ابو رافع کے پاس بکری کا گوشت بطور ہدیہ بھیجا گیا تو انہوں نے اس کا گوشت پکانے کے لئے ہانڈی میں چڑھایا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور فرمایا: اے ابو رافع! یہ کیا ہے تو انہوں نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ بکری کا گوشت ہے جو ہمارے یہاں تحفۃً آیا ہے جس کو میں نے ہانڈی میں پکا لیا ہے، آپ نے ارشاد فرمایا: اے ابو رافع! اس کا ایک دست مجھے دو، پس میں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں دست پیش کر دیا، ارشاد ہوا مجھے دوسرا دست دو، میں نے دوسرا دست پیش کر دیا، پھر ارشاد فرمایا: ایک اور دست لا دو، ابو رافع نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بکری کے دو ہی دست ہوتے ہیں، آپ نے فرمایا: اے ابو رافع! تم اگر خاموش رہتے تو تم دست پر دست دیتے جاتے جب تک تم خاموش رہتے، پھر آپ نے پانی منگوا کر کلی فرمائی اور انگلیوں کے سروں کو دھو ڈالا، پھر کھڑے ہو کر نماز ادا فرمائی، پھر آپ دوبارہ ان کے پاس تشریف لائے تو ان کے ہاں ٹھنڈا گوشت موجود پایا پھر اس کو تناول فرمایا اور پھر مسجد میں جا کر نماز ادا فرمائی اور پانی استعمال نہیں کیا۔ (اس کی روایت امام احمد نے کی ہے۔) اور دارمی نے اس کو ابو عبید رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے جس میں پانی منگوانے سے لے کر آخر تک کا واقعہ مذکور نہیں ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan al-Darimi 745 (unverified) 30% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 331 (unverified) 30% confidence

Mishkat (candidate) 331

Confidence and text similarity are not editorial verification.