English
Bakr ibn ‘Abdullah al-Muzani narrated from Anas (may Allah be pleased with him): “I heard the Messenger of Allah (ﷺ) making Talbiyah for Hajj and Umrah together.” Bakr said: “I mentioned this to Ibn ‘Umar, who said, ‘Make Talbiyah for Hajj alone.’ Later, I met Anas and told him Ibn ‘Umar’s response. Anas said, ‘Do you consider us as children? I heard the Messenger of Allah (ﷺ) say: Labbayka ‘Umratan wa Hajjan (Here I am for Umrah and Hajj together).’”
العربية
Typed, pending editorial approval
٣٠٠٤ - وَعَنْ بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ الْمُزَنِي عَنْ أَنَسٍ (رضي الله عنه)قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ ﷺيُلَبِّي بِالْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ جَمِيعًا، قَالَ بَكْرُ: فَحَدَّثْتُ بِذَلِكَ ابْنَ عُمَرَ، فَقَالَ: لَبِّي بِالْحَجِّ وَحْدَهُ، فَلَقِيتُ أَنَسًا فَحَدَّثْتُهُ بِقَوْلِ ابْنِ عُمَرَ،فَقَالَ أَنَسٌ : مَا تَعُدُّوْنَا إِلَّا صِبْيَانًا، سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِﷺ يَقُولُ: لَبَّيْكَ عُمْرَةً وَحَجَّا». مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 3556
بکر بن عبداللہ مزنی حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انس
رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں نے (حجۃ الوداع کے موقع پر) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو حج اور
عمرہ کا ایک ساتھ تلبیہ پڑھتے ہوئے سنا ہے۔ بکر کہتے ہیں کہ میں نے یہ بات حضرت ابن عمر رضی اللہ
عنہما سے بیان کی تو انھوں نے کہا کہ (نہیں) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صرف حج کا تلبیہ
پڑھا ہے پھر حضرت انس رضی اللہ عنہ سے میری ملاقات ہوئی تو میں نے ان کو حضرت ابن عمر کا قول
سنایا تو انس رضی اللہ عنہ نے فرمایا (تعجب ہے تم پر) تم ہم کو بچے سمجھتے ہو (کہ ہم اتنی بات بھی سرکار
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سن کر یاد نہیں رکھ سکتے) میں نے خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو
لَبَّيْكَ حَجًّا وَعُمْرَةً (میں حج اور عمرہ کے لئے حاضر ہوں!) فرماتے سنا ہے۔
اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih Muslim 1232a (unverified) 95% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.