Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(اس کتاب میں حج کے افعال، احکام اور فضائل کا بیان ہے)

Hadith 3004

Opening narrations

In this book

Current reading

(اس کتاب میں حج کے افعال، احکام اور فضائل کا بیان ہے)

Opening narrations

Zujajat al-Masabih 3004Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3556
بکر بن عبداللہ مزنی حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انس رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں نے (حجۃ الوداع کے موقع پر) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو حج اور عمرہ کا ایک ساتھ تلبیہ پڑھتے ہوئے سنا ہے۔ بکر کہتے ہیں کہ میں نے یہ بات حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے بیان کی تو انھوں نے کہا کہ (نہیں) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صرف حج کا تلبیہ پڑھا ہے پھر حضرت انس رضی اللہ عنہ سے میری ملاقات ہوئی تو میں نے ان کو حضرت ابن عمر کا قول سنایا تو انس رضی اللہ عنہ نے فرمایا (تعجب ہے تم پر) تم ہم کو بچے سمجھتے ہو (کہ ہم اتنی بات بھی سرکار صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سن کر یاد نہیں رکھ سکتے) میں نے خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو لَبَّيْكَ حَجًّا وَعُمْرَةً (میں حج اور عمرہ کے لئے حاضر ہوں!) فرماتے سنا ہے۔ اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 1232a (unverified) 95% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.