اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 3971
امیر المومنین حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ میں نے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے آپ فرمایا کرتے تھے کہ جو شخص
(گرانی کے انتظار میں) غلہ روک کر مسلمانوں کے ہاتھ زیادہ قیمت پر غلہ بیچتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کو
جذام اور افلاس میں مبتلا فرما دیتے ہیں۔ (اس سے معلوم ہوا کہ جو کوئی مسلمان کو نقصان یا ضرر
پہونچانے کا ارادہ کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کو مالی اور بدنی آفتوں میں مبتلا کر دیتے ہیں)۔
اس کی روایت ابن ماجہ نے کی ہے اور بیہقی نے اس کی روایت شعب الایمان میں اور رزین
نے اپنی کتاب میں کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Ibn Majah 2155 (unverified) 97% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.