اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 3626
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے آپ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ عرفہ کے دن اپنے بندوں کو دوزخ سے اتنے زیادہ تعداد
میں نجات دیتے ہیں کہ کسی اور دن اتنے زیادہ نجات نہیں دیتے (یعنی عرفہ کے دن بے شمار بندوں کو
دوزخ سے رہائی اور مغفرت ملتی ہے) اور اللہ تعالیٰ (اس دن اپنی رحمت اور مغفرت کے ساتھ)
بندوں سے قریب ہوتے ہیں اور ان پر (یعنی عرفات میں حاضری دینے والوں پر) فرشتوں کے
سامنے فخر کرتے ہیں اور فرماتے ہیں کہ ان بندوں (نے میرے لئے اپنے وطن اور گھر بار کو چھوڑا اور
خود کو تھکایا اور مال خرچ کیا ہے اور یہاں جمع ہوئے ہیں اس سے ان) کا مقصود کیا ہے؟ (یہی وہ
بندے جن پر تم نے اے فرشتو! طعنہ دیا تھا کہ یہ زمین پر فساد کریں گے دیکھو! یہ میری اطاعت میں
کس طرح جمع ہیں، اور سوائے میری مغفرت کے ان کو اور کچھ درکار نہیں!)۔ اس حدیث کی روایت
مسلم نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih Muslim 1348 (unverified) 99% confidence
- Candidate: Mishkat al-Masabih 2594 (unverified) 88% confidence
Mishkat (candidate) 2594
Confidence and text similarity are not editorial verification.