English
Ya'qub ibn 'Asim ibn Urwah narrated that he heard al-Sharid say: "I departed from Arafah with the Messenger of Allah (ﷺ). His feet didn't touch the ground until he reached Muzdalifah."
العربية
Typed, pending editorial approval
۳۰۸۰ - وَعَنْ يَعْقُوْبَ بْنِ عَاصِمِ بْنِ عُرْوَةَ أَنَّهُ سَمِعَ الشَّرِيدَ يَقُولُ: أَفَضْتُ مَعَ رَسُولِ اللهِ ﷺ بِعَرَفَاتٍ، قَالَ: فَمَا مَسَّتْ1 قَدَمَاهُ الْأَرْضَ حَتَّى أَتَى جَمْعًا. رَوَاهُ أَبُوْ دَاوُدَ.
اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 3650
یعقوب بن عاصم بن عروہ رحمہم اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے شرید رضی
اللہ عنہ کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ میں (حجۃ الوداع کے موقع پر عرفات سے مزدلفہ کو واپسی تک) رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھا (میں نے دیکھا کہ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (عرفات
سے) مزدلفہ کو سواری کی حالت میں پہنچے اور کہیں بھی آپ پیدل نہیں چلے۔
اس کی روایت ابوداؤد نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Abi Dawud 1935 (unverified) 40% confidence
- Candidate: Mishkat al-Masabih 2632 (unverified) 30% confidence
Mishkat (candidate) 2632
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (3)
Note 1
(1) "His feet didn't touch the ground": This emphasizes that the Prophet (ﷺ) rode the entire distance without walking. It doesn't mean he never dismounted, as other narrations mention him descending to relieve himself. (Bazl al-Majhud)
Note 1
(۱) قوله : مما مست قدماه حاصله : أنه بالغ في ركوب النبي الله في السير من عرفات إلى مزدلفة، بأنه قطع تلك المسافة راكبا، ولم يمش على الأرجل في تلك المسافة شيئًا يسيرا، وليس معناه أنه لم ينزل عن الناقة، فلا يعارض ما في حديث أسامة من إنه نزل في الشعب، فبال وتوضأ. كذا في بذل المجهود».
Note 1
ف: اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عرفات سے مزدلفہ تک پوری مسافت سواری پر طے فرمائی اور راستہ میں کہیں قیام نہیں فرمایا۔ حتیٰ کہ نماز مغرب بھی راستہ میں نہیں پڑھی۔ اب رہا بخاری میں حضرت اسامہ رضی اللہ عنہ سے جو مروی ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے راستہ میں ایک گھاٹی میں اتر کر پیشاب کیا اور وضو فرمایا۔ اس حدیث کے معارض نہیں اس لئے کہ ضرورۃً راستہ میں کہیں رک جائیں تو کوئی حرج نہیں۔ البتہ کہیں قیام نہ کیا جائے جیسا کہ بذل المجہود میں مذکور ہے۔12