ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے
روایت کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ احرام کی حالت میں ایسا کپڑا
مت پہنو جس کو ورس (ایک قسم کی خوشبودار گھاس) اور زعفران میں بسایا گیا ہو۔ ہاں اس کپڑے کو
اگر دھو ڈالا تو کوئی حرج نہیں (اس لئے کہ دھونے سے اس کی خوشبو زائل ہو جاتی ہے)
اس کی روایت امام طحاوی نے کی ہے اور علامہ عینی رحمہ اللہ نے کہا ہے اس حدیث کے راوی
ثقہ ہیں۔