اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 3728
کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ
وسلم حضرت کعب کے پاس سے گزرے جب کہ وہ حالت احرام میں مقام حدیبیہ میں تھے اور ابھی
کہ مکہ میں داخل نہیں ہوئے تھے اور وہ ہانڈی کے نیچے آگ جلا رہے تھے اور جوئیں ان کے منہ پر
گر رہی تھیں۔ یہ دیکھ کر حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت فرمایا کعب یہ جوئیں تم کو تکلیف دے
رہی ہوں گی تو حضرت کعب نے فرمایا جی ہاں، (یا رسول اللہ) تو حضور نے فرمایا تم اپنے سر کو مونڈھوا
ڈالو اور فدیہ میں چھ مساکین کو تین صاع غلہ کھانا کھلا دو، یا تین دن کے روزے رکھو، یا پھر (مقدور
ہو تو) ایک جانور ذبح کر دو۔
اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih al-Bukhari 1814 (unverified) 92% confidence
- Candidate: Sahih Muslim 1201a (unverified) 91% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (4)
Note 1
(1) The ruling for one who uses perfume, wears stitched clothes or shaves due to necessity is that he may choose between sacrificing a sheep, feeding six poor people (with 3 saa' of wheat), or fasting three days, based on Qur'an 2:196 which the Prophet (ﷺ) explained this way. (Al-Hidayah) (2) According to Hanafis, three saa' (approx. 6.5 kg) of wheat suffices for six poor people (half saa' each), while for dates six saa' are required (one saa' each). (Umdat al-Qari)
Note 1
(۱)قوله : أتؤذيك إلخ: ولذا قال في الهداية»: وإن تطيب أو لبس مخيطا أو حلق من عذر، فهو مخير إن شاء ذبح شاة، وإن شاء تصدق على سنة مساكين بثلاثة أضوع من الطعام، وإن شاء صام ثلاثة أيام؛ لقوله تعالى: ﴿فَفِدْيَةٌ مِّن صِيَامٍ أَوْ صَدَقَةٍ أَوْ نُسُكِ (البقرة: (١٩٦) ، وكلمة «أو» للتخيير، وقد فسرها رسول الله بما ذكرنا، والآية نزلت في المعذور.
Note 2
(۲)قوله: وأطعم فرقا بين ستة مساكين وأما مذهب الحنفية، فإن عندهم تجب ثلاثة أصع لستة مساكين مختصا بالقمح، وأما التمر فتجب عندهم ستة أصع لستة مساكين، لكل مسكين منهم صاع، والدليل عليه أنه في رواية أحمد عن بهز عن شعبة نصف صاع طعام، وأصرح منه ما رواه بشر بن عمر عن شعبة نصف صاع حنطة، فهذا يدل على صحة الفرق بين القمح وغيره. قاله في عمدة القاري». وقال في «المرقاة»: ولأنه مطلق فيحمل على الفرد الأكمل، وهو البر.
Note 1
ف: واضح ہو کہ عذر کی حالت میں محرم کو سر مونڈھانا جائز ہے اور فدیہ میں مذکورہ بالا تین چیزوں میں سے کسی ایک چیز کو اختیار کر سکتا ہے۔ ہدایہ۔12