Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Sales

Hadith 3147a

Chapter: Gifts

In this book

Current reading

Sales

Chapter: Gifts

Zujajat al-Masabih 3147aVolume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 4135
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو دیکھا ہے کہ جب آپ کی خدمت میں (موسم کا) پہلا میوہ لایا جاتا تو اس کو آپ (اللہ تعالیٰ کی تازہ نعمت کی تعظیم اور شکر کے خیال سے) اپنی مبارک آنکھوں اور شیریں لبوں پر رکھتے (اس وجہ سے کہ اللہ تعالیٰ کی یہ نعمت درگاہ حق سے ابھی آئی ہے) اور یوں دعا فرماتے کہ اے اللہ! جیسے آپ نے ہم کو اس میوہ کی ابتداء دکھائی ہے اس کی انتہا بھی دکھا دے! پھر اس (میوہ) کو چھوٹے بچوں کو جو آپ کے ہاں موجود ہوتے ان کو عطا فرماتے (اس لئے کہ بچے دلوں کا پھل ہیں اور آدمی بھی ابتداء میں بچہ ہی ہوتا ہے اور بچے ایسی چیزوں سے بہت خوش ہوتے ہیں)۔ اس حدیث کی روایت بیہقی نے ’’الدعوات الکبیر‘‘ میں کی ہے۔

[Narrated by Al-Bayhaqi in Ad-Da’awat Al-Kabir]

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: اس حدیث شریف میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے موسم کے پہلے میوہ کے آنے پر یوں دعاء فرمائی کہ اے اللہ جیسے تو نے ہمیں اس کی ابتداء دکھائی ہے اس کی انتہا بھی دکھا۔ اس کا ایک مطلب یہ ہے کہ اس میوہ کو زیادہ دنوں تک باقی رکھ، دوسرا مطلب یہ ہے کہ یہ میوہ اور اسی قسم کی نعمتوں سے تو ہمیں آخرت میں بھی سرفراز فرما اس لئے کہ زندگی تو آخرت ہی کی زندگی ہے اور دنیا کی نعمتیں تو زائل ہونے والی ہیں۔ (مرقات)۔