Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Pilgrimage Rites

Hadith 3175

Chapter: The Virtues of Madinah – May Allah Increase Its Honor and Sanctity

In this book

Current reading

Pilgrimage Rites

Chapter: The Virtues of Madinah – May Allah Increase Its Honor and Sanctity

Zujajat al-Masabih 3175Volume 2

English

Maslamah (may Allah be pleased with him) narrated: The Messenger of Allah (ﷺ) asked me, “Where were you?” I said, “Hunting.” He asked, “Where?” I informed him of the area, and he seemed displeased with it, saying, “If you had gone to Al-Aqiq, I would have escorted you when you left and welcomed you when you returned, for I love Al-Aqiq.”

العربية

Typed, pending editorial approval
٣١٧٥ - وَعَنْ سلمة [بن الأكوع] قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ : أَيْنَ كُنْتَ؟» قُلْتُ: فِي الصَّيْدِ قَالَ: «أَيْنَ؟» فَأَخْبَرْتُهُ بِالنَّاحِيَةِ الَّتِي كُنْتُ فِيْهَا، فَكَأَنَّهُ كَرِهَ تِلْكَ النَّاحِيَةَ، وَقَالَ: «لَوْ كُنْتَ1 تَذْهَبُ إِلَى الْعَقِيقِ لَشَيَّعْتُكَ إِذَا ذَهَبْتَ، وَتَلَقَّيْتُكَ إِذَا جِئْتَ فَإِنِّي أُحِبُّ الْعَقِيقَ». رَوَاهُ ابْن أَبِي شَيْبَةَ وَالصَّحَاوِيُّ، وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ أَيْضًا بِسَنَدٍ حَسَّنَهُ الْمُنْذِرِيُّ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3774Noor 3775
سلمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے (ایک مرتبہ) دریافت فرمایا تم کہاں تھے (وہ کہتے ہیں) میں نے عرض کیا یا رسول اللہ! میں شکار کرنے کے لئے باہر نکل گیا تھا۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پھر دریافت فرمایا کہاں (شکار کر کے آئے ہو) میں نے جب حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنے شکار کی جگہ بتائی تو مجھے ایسا محسوس ہوا کہ حضور ﷺ کو وہ جگہ زیادہ پسند نہ تھی۔ چنانچہ آپ نے ارشاد فرمایا اگر تم (شکار کے لئے) عقیق جاتے تو میں بھی تمہارے ساتھ شکار میں رہتا (یا اگر تمہارے ساتھ نہ چل سکتا اور تم عقیق سے شکار کر کے) واپس ہوتے تو تم سے ملتا۔ اس لئے کہ عقیق کی سر زمین مجھے بہت محبوب ہے (اور وہاں کا شکار مجھے بے حد پسند ہے)۔ اس کی روایت ابن ابی شیبہ اور طحاوی نے کی ہے۔ اور طبرانی نے بھی اس کی روایت ایسی سند کے ساتھ کی ہے جس کو امام منذری نے حُسن قرار دیا ہے۔
Commentary and footnotes (2)

Note 1

قوله

(۱) قوله: لو كنت تذهب إلى العقيق إلخ : قال في «النخبة»: وهذا تصريح من النبي له على جواز صيد المدينة، فإن الأئمة اتفقوا على أن العقيق من المدينة، ولم يخالف فيه مخالف، وزيادة ترغيب النبي ﷺ في صيدها عن غيرها، والله تعالى أعلم؛ لكون لحمها تربى من نبات المدينة، فكان للحمها مزية على لحوم الصيد الذي ليس عنها، كما أن الثمرها مزية على بقية الأثمار. كذا في «المرقاة».

Note 1

ف: واضح ہو کہ صاحب نخبہ نے کہا ہے کہ اس حدیث شریف سے صراحت کے ساتھ واضح ہے کہ مدینہ منورہ میں شکار جائز ہے۔ اس لئے کہ سرزمین عقیق مدینہ منورہ میں داخل ہے اور اس پر سب کا اتفاق ہے اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو عقیق کا شکار اس لئے پسند تھا کہ یہاں کے جانور مدینہ منورہ کی نباتات کھاتے ہیں اس لئے عقیق کے شکار کو دوسرے مقامات کے شکار پر فوقیت ہے جیسے مدینہ منورہ کے پھلوں کو دوسرے مقامات کے پھلوں پر فضیلت حاصل ہے جیسا کہ مرقات میں مذکور ہے۔ اھ اس سے یہ ثابت ہوا کہ اگر مدینہ منورہ کا شکار جائز نہ ہوتا تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عقیق میں شکار کرنے کو پسند نہیں فرماتے۔ اور اس حدیث سے مذہب حنفی کی تائید ہوتی ہے کہ مدینہ منورہ میں شکار حلال ہے۔12