Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Pilgrimage Rites

Hadith 3186

Chapter: The Virtues of Madinah – May Allah Increase Its Honor and Sanctity

In this book

Current reading

Pilgrimage Rites

Chapter: The Virtues of Madinah – May Allah Increase Its Honor and Sanctity

Zujajat al-Masabih 3186Volume 2

English

Jabir ibn Abdullah (may Allah be pleased with him) narrated that a Bedouin pledged allegiance to the Messenger of Allah (ﷺ) then fell ill in Madinah. He came to the Prophet (ﷺ) saying: "O Muhammad, release me from my pledge." The Prophet refused. He came again and was refused. When he came a third time, the Prophet (ﷺ) said: "Madinah is like a furnace - it expels its impurities and purifies what is good."

العربية

Typed, pending editorial approval
٣١٨٦ - وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ (رضي الله عنه) أَنَّ أَعْرَابِيًّا بَايَعَ رَسُولَ اللَّهِ ﷺ فَأَصَابَ الْأَعْرَابِيَّ وَعْكُ بِالْمَدِينَةِ، فَأَتَى النَّبِيَّ ﷺ فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ ، أَقِلْنِي بَيْعَتِي، فَأَبَى رَسُولُ اللَّهِ ، ثُمَّ جَاءَهُ فَقَالَ: أَقِلْنِي بَيْعَتِي، فَأَبَى، ثُمَّ جَاءَهُ فَقَالَ: أَقِلْنِي بَيْعَتِي، فَأَبَى، فَخَرَجَ الْأَعْرَابِيُّ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ : «إِنَّمَا الْمَدِينَةُ كَالْكِيرِ تَنْفِي خَبَثَهَا وَيَنْصَعُ طِيبُهَا». مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3787
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک دیہاتی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے (ہجرت کے بعد آپ کی خدمت اقدس میں رہنے پر) بیعت کی، اس اعرابی کو مدینہ منورہ (میں قیام کے دوران) میں بخار آنے لگا (جس پر وہ صبر نہ کرسکا اور) نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوکر عرض کیا اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میری بیعت مجھے واپس فرما دیجئے (یعنی مدینہ منورہ سے واپسی کی اجازت دے دیجئے) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے انکار فرمایا (وہ چلا گیا اور دوبارہ) حاضر ہوا اور پھر وہی سوال کیا کہ آپ میری بیعت واپس فرما دیجئے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پھر انکار فرمایا۔ (تیسری بار) پھر حاضر ہوکر عرض کیا کہ میری بیعت مجھے واپس فرما دیجئے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (تیسری بار بھی) انکار فرمایا تو وہ اعرابی (بے صبری کی حالت میں بغیر اجازت مدینہ منورہ سے) چلا گیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو جب یہ معلوم ہوا تو) ارشاد فرمایا مدینہ منورہ کی مثال بھٹی جیسی ہے۔ (جس طرح بھٹی میل کچیل کو دور کر دیتی ہے اسی طرح) مدینہ منورہ بُرے لوگوں کو دور کر دیتا ہے اور اچھے لوگوں کو خالص بنا دیتا ہے۔ اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 1883 (unverified) 97% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 1383 (unverified) 90% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.