English
Abu Hurairah (may Allah be pleased with him) narrated that the Messenger of Allah (ﷺ) said: "There are angels at the entrances of Madinah, so neither plague nor Dajjal can enter it."
العربية
Typed, pending editorial approval
۳۱۸۹ - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ (رضي الله عنه) قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ ﷺ: عَلَى أَنْقَابِ الْمَدِينَةِ مَلائِكَةُ، لَا يَدْخُلُهَا الطَّاعُوْنُ وَلَا الدَّجَّالُ». مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 3790
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ مدینہ منورہ کے راستوں (اور دروازوں) پر ہمیشہ فرشتے مقرر ہیں (جو
اس پاک شہر کی نگرانی کرتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے) اس میں طاعون نہیں آ سکتا اور (قیامت
کے قریب اس میں) دجال بھی داخل نہیں ہو سکے گا۔
اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih al-Bukhari 1880 (unverified) 99% confidence
- Candidate: Sahih Muslim 1379 (unverified) 95% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
ف: اس حدیث شریف میں ارشاد ہے کہ طاعون مدینہ منورہ میں نہیں ہوگا۔ یہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا معجزہ ہے کہ چودہ سو برس (1400) ہو چکے ہیں اور مدینہ پاک میں ایک مرتبہ بھی طاعون نہیں ہوا اور قیامت تک یہاں طاعون نہیں ہوگا۔12