Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Marriage

Hadith 3214a

Chapter: Looking at the Fiancée and Explaining the Private Parts

In this book

Current reading

Marriage

Chapter: Looking at the Fiancée and Explaining the Private Parts

Zujajat al-Masabih 3214aVolume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 4236
ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت فرماتے ہیں کہ آپ نے ارشاد فرمایا کسی مسلمان کی نظر (اچانک) پہلی بار کسی حسین عورت پر پڑ جائے پھر وہ اپنی نگاہ کو نیچی کر لے تو اللہ تعالیٰ اس کو ایک نئی عبادت (کی توفیق) عطا فرمائیں گے جس کی وہ حلاوت پائے گا۔ اس کی روایت امام احمد نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 3125 (unverified) 50% confidence

Mishkat (candidate) 3125

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: اس حدیث شریف میں کسی حسین عورت پر بلا قصد نظر پڑ جانے اور ایسا شخص اپنی نظر کو نیچی کر لے تو اللہ تعالیٰ اس کی جزاء میں اس شخص کو ایک نئی عبادت کی توفیق عطا فرماتے ہیں اور اس شخص کو اس عبادت کی حلاوت بھی نصیب ہوتی ہے۔ یہ حقیقت میں یہ بدلہ ہے۔ اللہ تعالیٰ کے احکام کی تعمیل کا اور اس تجلی پر صبر کرنے، اور اس لذت سے منہ موڑنے کا جو اس عورت کو دیکھنے سے حاصل ہو رہی تھی چنانچہ اس کا ارشاد حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے ایک ارشاد میں فرمایا: ”قُرَّةُ عَيْنِي فِى الصَّلٰوةِ“، یعنی میری آنکھ کی ٹھنڈک نماز ہے۔ (مرقات)12