اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 4298
عمرو بن شعیب اپنے والد کے واسطہ سے اپنے دادا (رضی اللہ عنہم) سے روایت
کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس شخص نے کسی عورت سے نکاح
کیا ہو اور اس سے ہم بستری کی تو اس کے لئے اس عورت کی لڑکی سے نکاح کرنا حلال نہیں اور اگر
اس عورت سے ہم بستری نہیں کی (اور اس عورت کو طلاق دیدی ہو) تو اس عورت کی لڑکی سے نکاح
کیا جا سکتا ہے۔ اور جس شخص نے کسی عورت سے نکاح کیا تو اس کے لئے اس عورت کی ماں سے
نکاح کرنا حلال نہیں خواہ اس عورت سے ہم بستری کی ہو یا نہ کی ہو۔
(اس کی روایت ترمذی نے کی ہے)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 1117 (unverified) 90% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.