اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 4302
امیر المومنین حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے عرض
کیا یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کیا آپ نے اپنے چچا حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ کی
لڑکی سے نکاح کرنے کو پسند فرمایا ہے اس لئے کہ وہ قریش کی لڑکیوں میں نہایت
خوبصورت اور نوجوان لڑکی ہیں (یہ سن کر) آپ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا:
کیا تم نہیں جانتے کہ حضرت حمزہ میرے رضاعی بھائی ہیں اور اللہ تعالیٰ نے رضاعت سے وہی
رشتے حرام کئے ہیں جو نسب کی وجہ سے حرام ہیں۔
اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih Muslim 1446b (unverified) 93% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.