Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Marriage

Hadith 3278a

(بیویوں سے صحبت کرنے کا بیان)

In this book

Current reading

Marriage

(بیویوں سے صحبت کرنے کا بیان)

Zujajat al-Masabih 3278aVolume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 4329
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر وحی نازل ہوئی ”نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَّكُمْ“ الایۃ...... (سورۃ بقرہ، پ:2، ع:28، آیت نمبر:223) (اپنی بیوی سے) اگلی طرف سے صحبت کر یا پچھلی طرف سے اور پاخانہ کی جگہ جماع نہ کر اور حیض کے دنوں میں بھی صحبت نہ کر۔ اس کی روایت ترمذی، ابوداؤد اور ابن ماجہ نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 2980 (unverified) 94% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: واضح ہو کہ اس حدیث شریف میں دبر میں جماع کرنے سے منع کیا گیا اس لئے کہ ”دُبُر“ ”نجاست کی جگہ ہے اور اسی طرح ”قُبُل“ یعنی فرج بھی حیض کی حالت میں نجاست کی جگہ ہے اس لئے دُبُر سے ہر وقت اور قُبُل سے حیض کی حالت میں پرہیز کرنا چاہئے، اسی لئے سارے ائمہ اس کی حرمت پر متفق ہیں۔ (حاشیہ مشکوٰۃ 12)