English
Aishah (may Allah be pleased with her) narrated: In the illness in which he died, the Messenger of Allah (ﷺ) kept asking, “Where am I tomorrow? Where am I tomorrow?” intending Aishah’s day. His wives permitted him to be where he wished, so he stayed in Aishah’s house until he died there. Narrated by Bukhari.
العربية
Typed, pending editorial approval
٣٣١٦ - وَعَنْ عَائِشَةَ (رضي الله عنها) أَنَّ رَسُولَ اللهِ اللهِ كَانَ يَسْأَلُ فِي مَرَضِهِ الَّذِي مَاتَ فِيهِ، يَقُولُ: أَيْنَ أَنَا غَدًا ۚ أَيْنَ أَنَا غَدًا؟ يُرِيدُ يَوْمَ عَائِشَةَ، فَأَذِنَ لَهُ أَزْوَاجُهُ يَكُونُ حَيْثُ شَاءَ، فَكَانَ فِي بَيْتِ عَائِشَةَ حَتَّى مَاتَ عِنْدَهَا. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.
اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 4395
ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم اپنی اس بیماری میں جس میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وصال فرمایا یہ بار بار دریافت
فرماتے تھے کہ میں کل کہاں رہوں گا؟ میں کل کہاں رہوں گا؟ اس سے آپ کا مقصد یہ تھا کہ
حضرت عائشہ کی باری کب آئے گی؟ تو امہات المؤمنین نے آپ کے مقصد کو سمجھ کر آپ کو اجازت
دیدی کہ آپ جہاں یعنی جس بی بی کے پاس چاہیں رہیں تو آپ بی بی عائشہ کے گھر رہے؛ یہاں
تک آپ کا وصال وہیں ہوا۔ (اس کی روایت امام بخاری نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih al-Bukhari 5217 (unverified) 97% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
ف: حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے مرض الموت میں یہ جو ارشاد فرمایا کہ میں کل کہاں رہوں گا۔ اس ارشاد سے امہات المؤمنین نے سمجھا کہ حضور صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ کا مقصد یہ ہے کہ آپ بی بی عائشہ کے گھر رہیں گے، اسی لئے سب نے خوشی سے اجازت دی کہ آپ حضرت عائشہ کے گھر میں رہیں، ہم نے اپنی باری معاف کی، حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نہایت خوش ہوئے اور وہیں رہے اور یہ مدت قیام باختلاف روایت ایک ہفتہ تھی اور پھر آپ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نے وہیں وصال فرمایا اور وہیں دفن ہوئے۔ اس حدیث سے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی فضیلت ثابت ہوتی ہے۔ (حاشیہ مشکوٰۃ)۔