Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Marriage

Hadith 3327

Chapter on the Treatment of Women and the Rights of Each

In this book

Current reading

Marriage

Chapter on the Treatment of Women and the Rights of Each

Zujajat al-Masabih 3327Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 4408Noor 4409Noor 4410
حکیم بن معاویہ قشیری رحمۃ اللہ علیہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں اُن کے والد نے بیان کیا کہ میں نے دریافت کیا یارسول اللہ! ہم میں سے کسی شوہر پر اس کی بیوی کا کیا حق ہے؟ آپ نے ارشاد فرمایا کہ جب تم کھاؤ تو اس کو بھی کھلاؤ اور جب تم پہنو تو اُس کو بھی پہناؤ، اور چہرہ پر مت مارو اور اس کو بُرا بھلا مت کہو اور (ضرورت ہو تو) اس سے گھر ہی میں علیحدگی اختیار کرو۔ (اس کی روایت امام احمد، ابوداؤد، اور ابن ماجہ نے کی ہے) بخاری نے انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ازواج مطہرات سے ایک مہینہ تک صحبت نہ کرنے کی قسم کھائی تھی اور آپ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کے پاؤں میں (کسی وجہ سے) موچ آ گئی تھی۔ آپ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نے بالاخانہ پر انتیس رات قیام فرمایا پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نیچے تشریف لائے صحابہؓ نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! آپ نے تو ایک مہینہ کی قسم کھائی تھی تو آپ نے ارشاد فرمایا: مہینہ انتیس دن کا بھی ہوتا ہے۔ اور مسلم نے (اسی مذکورہ بالا واقعہ کی تفصیل) جابر رضی اللہ عنہ سے (اس طرح) روایت کی ہے وہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ تشریف لائے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم (کی خدمت میں) حاضر ہونے کی اجازت طلب کی آپ نے لوگوں کو دروازے پر بیٹھے ہوئے پایا اور کسی کو (ملاقات کی) اجازت نہیں دی جا رہی تھی راوی کا بیان ہے کہ حضرت ابوبکر کو اجازت دی گئی اور وہ اندر تشریف لے گئے پھر حضرت عمرؓ تشریف لائے اور اجازت طلب کی ان کو بھی اجازت مل گئی، حضرت عمرؓ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا کہ آپ رنجیدہ اور خاموش تشریف فرما ہیں اور ازواج مطہرات بھی آپ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کے اطراف موجود ہیں۔ راوی کہتے ہیں کہ حضرت عمرؓ نے فرمایا میں ضرور ایسی بات کہوں گا جس سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (خوش ہو کر) ہنس پڑیں چنانچہ حضرت عمرؓ نے کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اگر آپ خارجہ کی بیٹی (یعنی میری بیٹی کو) دیکھتے کہ اگر وہ مجھ سے (میری طاقت سے زیادہ ) نفقہ مانگتی تو میں کھڑا ہو کر اس کی گردن مروڑتا (اور اس کی پٹائی کرتا) یہ سن کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہنس پڑے اور فرمایا میری بیویاں اس وقت جو میرے اطراف جمع ہیں جیسے تم دیکھ رہے ہو مجھ سے (میری حیثیت سے زیادہ) نان نفقہ طلب کر رہی ہیں (یہ سن کر) حضرت ابوبکر کھڑے ہوئے اور حضرت عائشہؓ کی گردن مروڑی اور حضرت عمرؓ بھی کھڑے ہوئے اور حضرت حفصہؓ کی گردن مروڑی اور یہ دونوں حضرات کہہ رہے تھے کہ تم دونوں رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سے وہ چیز مانگتے ہو جو آپ کے پاس موجود نہیں (یہ سن کر) تمام ازواج مطہرات نے کہا کہ خدا کی قسم! اب ہم آئندہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ایسی چیز نہ مانگیں گے جو آپ کے پاس موجود نہ ہو۔ پھر اس کے بعد آپ نے ازواج مطہرات رضی اللہ عنہن سے ایک مہینہ یا انتیس (29) دن علیحدگی اختیار فرمائی پھر یہ آیت نازل ہوئی ”يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ قُلْ عَظِيمًا“. (سورۃ احزاب، پ:21، ع:4، آیت نمبر:29/28) ”اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی بیویوں سے آپ فرما دیں کہ اگر تم دنیا کی زندگی اور آرائش چاہتی ہو تو آؤ میں تمہیں کچھ مال دوں اور خوش اسلوبی سے چھوڑ دوں۔ اور اگر تم اللہ اور اس کے رسول اور دار آخرت چاہتی ہو تو بے شک اللہ تعالیٰ تم میں سے جو نیکوکار ہیں ان کے لئے خدا نے بڑے بڑے اجر تیار کر رکھے ہیں۔ حضرت جابر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ (ان آیتوں کے اترنے کے بعد) سب سے پہلے آپ حضرت عائشہؓ کے پاس تشریف لے گئے اور فرمایا اے عائشہؓ! میں تم سے ایک بات کہنا چاہتا ہوں اور چاہتا ہوں کہ تم اس معاملہ میں جلدی نہ کرنا یہاں تک کہ تم اپنے ماں باپ سے مشورہ کر لو۔ حضرت عائشہؓ نے فرمایا وہ کونسی بات ہے یا رسول اللہ ﷺ! آپ نے ان کے سامنے آیت مذکورہ کی تلاوت فرمائی تو حضرت عائشہؓ نے (فوراً) فرمایا یا رسول اللہ! میں آپ کے بارے میں کیا اپنے والدین سے مشورہ کروں؟ بلکہ میں اللہ، اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور دار آخرت کو پسند کرتی ہوں اور آپ سے یہ درخواست بھی کرتی ہوں کہ میں نے آپ کو جو جواب دیا ہے آپ ازواج مطہرات میں سے کسی ایک کو بھی نہ بتائیے۔ آپ نے ارشاد فرمایا (ایسا نہیں) ازواج مطہرات میں سے جو بھی مجھ سے پوچھیں گی میں ان کو ضرور بتاؤں گا۔ بیشک اللہ تعالیٰ نے مجھے کسی کو رنج دینے والا اور مشقت میں ڈالنے والا بنا کر نہیں بھیجا ہے بلکہ مجھے (احکام) سکھانے والا اور آسانی کرنے والا بنا کر بھیجا ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 2142 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 1911 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 1850 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 3259 (unverified) 95% confidence

Mishkat (candidate) 3259

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (6)

Note 1

Do not strike her face, etc.

(1) The statement: “Do not strike her face, etc.”: In Fatawa Qadikhan, a husband may strike his wife for four reasons: neglecting adornment when he desires it, refusing intimacy when she is pure, neglecting prayer (in some narrations, though Muhammad said he cannot strike her for neglecting prayer, and neglecting purification from major impurity or menstruation is akin to neglecting prayer), and leaving the house without his permission, as in Al-Marqah. Al-Khazn said: Ash-Shafi‘i said striking is permissible, but refraining from it is better.

Note 2

Do not forsake her except in the house

(2) The statement: “Do not forsake her except in the house”: This means if something displeases him, he forsakes her in bed but does not move to another house. However, it is established in the Sahih that the Prophet (ﷺ) forsook his wives and went to an upper room. Thus, the restriction in “forsake them in bed” [An-Nisa: 34] is not intended, and the restriction in this Hadith is not followed. It is permissible to forsake outside the house, as the Prophet (ﷺ) did. The reality is that this varies by circumstance; sometimes forsaking in the house is more severe, sometimes outside, especially for women due to their sensitive nature, as in Nayl al-Awtar and Fath al-Bari, summarized.

Note 3

The Messenger of Allah swore an oath (ila), etc.

(3) The statement: “The Messenger of Allah swore an oath (ila), etc.”: In Al-Azhar, this is not the well-known ila, as Al-Tayyibi said: Ila in fiqh has specific rulings and is not called ila without them, as in Al-Marqah.

Note 4

Rather, I choose Allah and His Messenger, etc.

(4) The statement: “Rather, I choose Allah and His Messenger, etc.”: This supports the view of Malik, Ash-Shafi‘i, Abu Hanifah, Ahmad, and the majority of scholars that if a husband gives his wife a choice and she chooses him, it is not divorce, and no separation occurs, as in Al-Marqah.

Note 1

ف(1): اس حدیث شریف میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیوی کو چہرہ پر مارنے سے منع فرمایا ہے، اس بارے میں فتاویٰ قاضی خان میں یہ وضاحت ہے کہ شوہر بیوی کو چار باتوں پر مار سکتا ہے۔ (1) شوہر بیوی سے زیب و زینت کی خواہش کرے تو وہ زیب و زینت نہ کرے (2) بیوی حیض و نفاس سے پاک ہو اور وہ شوہر کی خواہش پر جماع کے لئے آمادہ نہ ہو (3) نماز کے چھوڑنے پر (4) شوہر کی اجازت کے بغیر بیوی گھر سے نکلے۔ یہ مرقات میں مذکور ہے اور تفسیر خازن میں لکھا ہے کہ امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ بیوی کو مارنے کی اجازت ہے لیکن نہ مارنا افضل ہے۔12 ف(2): واضح ہو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چہرہ پر مارنے سے اس لئے منع فرمایا ہے کہ چہرہ انسان کے اعضاء میں بڑی فضیلت اور عظمت کا عضو ہے اور چہرہ لطف اعضاء اور شریف اجزاء جیسے آنکھ، ناک، کان وغیرہ پر مشتمل ہے۔ (ماخوذ از مرقات)۔ ف(3): اس حدیث شریف میں یہ بھی ارشاد ہے کہ (ضرورت ہو) تو بیوی سے تادیباً گھر ہی میں علیحدگی کی جا سکتی ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ کسی وجہ سے شوہر کو بیوی پر کوئی شبہ ہو جائے تو وہ بیوی کو دوسرے گھر میں منتقل نہ کرے لیکن صحیح حدیث میں ثابت ہے کہ حضور نبی کریم ﷺ نے امہات المومنین سے بالکلیہ علیحدگی اختیار فرمائی تھی اور اپنے بالاخانہ پر تشریف لے گئے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے اللہ تعالیٰ کے ارشاد ”وَاهْجُرُوهُنَّ فِي الْمَضَاجِعِ“ (بیویوں کو بستر سے جدا کر دو) میں اس بات کی قید نہیں ہے کہ بیویوں کو صرف گھر ہی میں جدا رکھا جائے بلکہ ان کو گھر سے بھی علیحدہ کیا جا سکتا ہے۔ اس بارے میں صحیح بات یہ ہے کہ حالات کے اعتبار سے علیحدگی کی صورتیں مختلف ہوتی ہیں اور ایسا بھی ہوتا ہے کہ بیوی سے گھر میں علیحدگی اختیار کرنا گھر سے منتقل کر دینے سے سخت ہوتا ہے اور کبھی اس کے برخلاف بھی معاملہ ہوتا ہے۔ بلکہ گھر میں علیحدگی زیادہ تکلیف دہ ہوتی ہے خصوصاً عورتوں کے لیے اس لیے کہ عورتیں کمزور طبیعت کی ہوتی ہیں۔ (نیل الاوطار، فتح الباری۔12)

Note 2

ف: اس حدیث شریف میں مذکور ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ازواج مطہرات سے ایک ماہ علیحدہ رہنے کے بعد سب سے پہلے حضرت عائشہؓ کے پاس تشریف لا کر فرمایا تم چاہو تو دنیا اور اس کی زینت کو اختیار کر لو یا چاہو تو اللہ اور اس کے رسول اور دار آخرت کو اختیار کرو تو ام المومنین نے فرمایا میں اللہ اور اس کے رسول اور دار آخرت کو اختیار کرتی ہوں اس سے چاروں مسالک: مالکی، شافعی، حنبلی حنفی۔ اور جمہور علماء کے مسلک پر دلیل ملتی ہے کہ جس کسی نے اپنی بیوی کو زوجیت میں رہنے کا اختیار دیا اور بیوی نے اپنے اختیار سے کہا کہ میں تم کو اختیار کرتی ہوں تو نہ طلاق واقع ہوگی اور نہ جدائی۔ (یہ مرقات میں مذکور ہے۔12)