Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Marriage

Hadith 3420

(زوجیت، قرابت اور ملکیت کے اعتبار سے خرچ کرنے

In this book

Current reading

Marriage

(زوجیت، قرابت اور ملکیت کے اعتبار سے خرچ کرنے

Zujajat al-Masabih 3420Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 4570Noor 4571
ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت فرماتی ہیں کہ آپ نے ارشاد فرمایا ہے کہ آپ اپنی بیماری میں یوں ارشاد فرمایا کرتے تھے کہ نماز (کو پابندی سے ادا کرتے رہو) اور اپنے غلاموں (کے ساتھ حسن سلوک کرتے رہو)۔ اس کی روایت بیہقی نے شعب الایمان میں کی ہے۔ اور امام احمد اور ابو داؤد نے بھی حضرت علی رضی اللہ عنہ سے اسی طرح روایت کی ہے۔12
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 5156 (unverified) 95% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: واضح ہو کہ اس حدیث شریف میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی آخری وصیت میں دو باتوں کی بطور خاص تاکید فرمائی ایک نمازوں کی پابندی اور دوسرے غلاموں کے ساتھ حسن سلوک اس سے آپ کی غرض یہ تھی کہ لونڈی غلام پر ظلم نہ کریں طاقت سے زیادہ ان سے کام نہ لیں کھانے، پینے اور پہننے میں ان کو تکلیف نہ دیں۔ مختصر یہ کہ اسلام میں لونڈی غلاموں کے ساتھ جس برتاؤ کی تاکید کی گئی ہے اس زمانہ میں لوگ اپنے نوکروں اور دوستوں سے بھی نہیں کرتے۔ جو لوگ غلامی کی وجہ سے اسلام پر طعن کرتے ہیں وہ غلامی کی حقیقت سے بے خبر ہیں، حقیقت میں لونڈی غلاموں کو اپنی فرزندی میں لینا ہے اور اپنی اولاد کی طرح ایک لاوارث شخص کی پرورش کرنا ہے اس میں عقل کے اعتبار سے بھی کیا قباحت ہے۔ قیدیوں کے گزارے کے لئے اس سے بہتر کوئی اور صورت سمجھ میں نہیں آسکتی ہاں جو ان لوگوں سے وحشیانہ برتاؤ کریں ان پر طعن کرنا بجا ہے مگر اسلام پر طعن کرنا درست نہیں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اپنی زندگی کے آخری لمحات میں لونڈی غلاموں سے نیک سلوک کرنے کی تاکید فرماتے رہنا یہاں تک کہ زبان مبارک بے قابو ہوگئی، یہ حضور کی کمزوروں پر کتنی بڑی شفقت تھی۔ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم۔12