Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Marriage

Hadith 3421

(زوجیت، قرابت اور ملکیت کے اعتبار سے خرچ کرنے

In this book

Current reading

Marriage

(زوجیت، قرابت اور ملکیت کے اعتبار سے خرچ کرنے

Zujajat al-Masabih 3421Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 4572Noor 4573
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ آپ کا ایک مختار آپ کے پاس آیا تو آپ نے اس سے دریافت کیا کہ کیا تم نے غلاموں کو ان کے کھانے پینے کا سامان دیدیا ہے؟ اس نے جواب دیا نہیں، تو آپ نے فرمایا تم جا کر ان کے کھانے پینے کا سامان دے آؤ اس لئے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ آدمی کے لئے اتنا گناہ کافی ہے کہ وہ اپنے غلاموں کی خوراک کو روکے رکھے۔ ایک اور روایت میں اس طرح مروی ہے کہ (آپ نے ارشاد فرمایا کہ) آدمی کے لئے اتنا گناہ کافی ہے کہ جن کی روزی (یعنی اہل و عیال لونڈی غلام) اس کے ذمہ ہوں وہ ان کی خوراک کو ضائع کردے (یعنی نہ دے)۔ (اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 996 (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.