اردو
حضرت ابورمثہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں اپنے والد کے ساتھ حاضر ہوا تو آپﷺ نے فرمایا: یہ جو تمہارے ساتھ
ہے کون ہیں؟ تو انہوں نے کہا: یہ میرا بیٹا آپ اس پر گواہ رہئے۔ آپﷺ نے فرمایا: (تمہیں معلوم
ہونا چاہئے) کہ نہ تمہارے اوپر اس کا قصور ہوگا نہ اس پر تمہارا قصور ہوگا۔ (ابوداؤد، نسائی)۔
شرح السنہ میں اس (حدیث) کی ابتداء میں یہ اضافہ ہے کہ انہوں نے کہا:
میں اپنے والد کے ساتھ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا۔ میرے والد نے
حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پشت مبارک میں جو چیز بھی اس کو دیکھا تو کہا کہ آپﷺ
مجھے اپنی پشت مبارک میں جو چیز ہے اس کے علاج کرنے کی اجازت دیجئے کیونکہ میں طبیب
(معالج) ہوں۔ آپﷺ نے فرمایا: تم رفیق ہو اور طبیب اللہ تعالیٰ ہی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Abi Dawud 4495 (unverified) 93% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.