اردو
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے آپ نے فرمایا کہ
حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ڈھال جس کی قیمت ایک دینار یا دس درہم تھی چوری
کرنے پر ایک آدمی کا ہاتھ کاٹا۔ (ابوداؤد)
امام نسائی، امام بیہقی اور امام طحاوی نے ان (حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ
عنہما) سے روایت نقل کی ہے کہ حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں ڈھال کی قیمت
دس درہم لگائی جاتی تھی۔
امام حاکم نے مستدرک میں ابن اسحاق سے روایت کی ہے اور فرمایا یہ حدیث
امام مسلم کی شرط کے مطابق صحیح ہے مگر ان دونوں نے اس کی تخریج نہیں کی ہے۔
نسائی کی روایت عن عمرو بن شعیب عن ابیہ عن جدہ میں ہے انہوں نے کہا کہ
مجن یعنی ڈھال کی قیمت حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں دس درہم تھی۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Abi Dawud 4387 (unverified) 95% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.