اردو
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی جن کا نام
عبداللہ اور لقب حمار تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ہنسایا کرتے تھے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے
ان پر شراب نوشی کی (سزا میں) کوڑے لگوائے تھے۔ پھر ایک دن ان کو لایا گیا پھر آپ ﷺ نے
کوڑے لگانے کا حکم فرمایا اور ان کو کوڑے لگائے گئے تو قوم میں سے ایک آدمی نے کہا اے اللہ تو اس
پر لعنت کر ان کو کس قدر زیادہ لایا گیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس پر تم لعنت مت کرو۔
خدا کی قسم میں جانتا ہوں کہ وہ اللہ اور اس کے رسول سے محبت کرتا ہے۔ (بخاری)
اور امام بخاری کی ایک دوسری روایت میں ہے کہ وہ آدمی جب واپس پلٹا تو قوم
میں سے کسی نے کہا اللہ تجھے رسوا کرے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم اس طرح مت کہو، اس
پر شیطان کی مدد مت کرو۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih al-Bukhari 6780 (unverified) 99% confidence
- Candidate: Sahih al-Bukhari 6781 (unverified) 96% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.