اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 4941
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
نے ارشاد فرمایا اللہ تعالیٰ نے مجھے سارے عالموں کے لئے رحمت اور سارے عالموں کے لئے
ہدایت بنا کر بھیجا ہے۔ اور اللہ بزرگ و برتر نے مجھے حکم فرمایا ہے مٹانے کا موسیقی کے آلات اور
گانے بجانے کے آلات کو اور بتوں اور صلیب کو اور جاہلیت کے کاموں کو۔ اور میرے پروردگار نے
جو بزرگ و برتر ہے بطورِ قسم فرمایا ہے کہ میری عزت کی قسم میرے بندوں میں سے کوئی بھی بندہ ایک
گھونٹ بھی شراب پیئے تو میں اسی کے مثل خون پیپ میں سے اس کو پلاؤں گا۔ اور میرے خوف سے
جو بندہ اس کو چھوڑے رہے گا تو اس کو پاکیزہ حوضوں میں سے پلاؤں گا۔ (امام احمد)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Mishkat al-Masabih 3654 (unverified) 60% confidence
Mishkat (candidate) 3654
Confidence and text similarity are not editorial verification.